الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حدیث نمبر: 9105
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ بْنُ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ . عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: خَرَجَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يَطْلُبُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَجِدْهُ، فَطَلَبَهُ فِي بُيُوتِهِ فَلَمْ يَجِدْهُ، فَاتَّبَعَهُ فِي سِكَّةٍ سِكَّةٍ حَتَّى دُلَّ عَلَيْهِ فِي جَبَلِ ثَوَابٍ، فَخَرَجَ حَتَّى رَقِيَ جَبَلَ ثَوَابٍ، فَنَظَرَ يَمِينًا وَشِمَالًا، فَبَصُرَ بِهِ فِي الْكَهْفِ الَّذِي اتَّخَذَ النَّاسُ إِلَيْهِ طَرِيقًا إِلَى مَسْجِدِ الْفَتْحِ، فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ، فَهَبَطْتُ مِنْ رَأْسِ الْجَبَلِ وَهُوَ سَاجِدٌ، فَلَمْ يَرْفَعْ رَأْسَهُ حَتَّى أَسَأْتُ بِهِ الظَّنَّ، وَظَنَنْتُ أَنْ قَدْ قُبِضَ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ لَقَدْ أَسَأْتُ بِكَ الظَّنَّ، وَظَنَنْتُ أَنَّكَ قَدْ قُبِضْتَ، فَقَالَ: جَاءَنِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - بِهَذَا الْمَوْضِعِ، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يُقْرِئُكَ السَّلَامَ، وَيَقُولُ لَكَ: مَا تُحِبُّ أَنْ أَفْعَلَ بِأُمَّتِكَ؟ قُلْتُ: اللهُ أَعْلَمُ، فَذَهَبَ ثُمَّ جَاءَنِي، فَقَالَ: إِنَّهُ يَقُولُ: لَا أَسُوءُكَ فِي أُمَّتِكَ، فَسَجَدْتُ، فَأَفْضَلُ مَا يُتَقَرَّبُ بِهِ إِلَى اللهِ السُّجُودُ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ پایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے گھروں میں تلاش کیا، وہاں بھی نہ پایا، تو ایک ایک گلی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیچھا کرتے رہے یہاں تک کہ جبلِ ثواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پتا بتایا گیا۔ چنانچہ وہ نکلے اور جبلِ ثواب پر چڑھ گئے، دائیں بائیں نظر دوڑائی تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس غار میں دیکھ لیا جسے لوگوں نے مسجدِ فتح کی طرف جانے کا راستہ بنا رکھا تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں تھے۔ (سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا:) میں پہاڑ کی چوٹی سے اترا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے ہی میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر نہ اٹھایا یہاں تک کہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں برا خیال آنے لگا اور میں نے گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض کر لی گئی ہے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھ سے آپ کے بارے میں برا گمان ہو گیا تھا اور میں نے سمجھا کہ آپ کی روح قبض کر لی گئی ہے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی جگہ میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور کہا: ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے: آپ کیا پسند کرتے ہیں کہ میں آپ کی امت کے ساتھ کیا معاملہ کروں؟“ میں نے کہا: ”اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔“ وہ چلے گئے، پھر میرے پاس آئے اور کہا: ”وہ فرماتا ہے: میں آپ کی امت کے بارے میں آپ کو رنجیدہ نہیں کروں گا۔“ تو میں سجدے میں گر گیا، اور اللہ کا قرب حاصل کرنے کے ذرائع میں سب سے افضل سجدہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں ابراہیم بن المنذر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9105]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں ابراہیم بن المنذر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9105]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه إسحاق بن إبراهيم المدني مولى بني مزينة وضعفه أبو زرعة وغيره «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 288» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1097»
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1097»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف إسحاق بن إبراهيم المدني
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9105 in Urdu