الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حدیث نمبر: 9106
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ الْغِفَارِيُّ ، نَا مُوسَى بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ أَعْطَى بَيْعَتَهُ ثُمَّ نَكَثَهَا، لَقِيَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَيْسَتْ مَعَهُ يَمِينُهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’جس نے بیعت دی، پھر اسے توڑ ڈالا، وہ قیامت کے دن اللہ عزوجل سے اس حال میں ملے گا کہ اس کا دایاں ہاتھ اس کے ساتھ نہ ہوگا۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ سے محمد بن معن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابراہیم بن المنذر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9106]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ سے محمد بن معن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابراہیم بن المنذر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9106]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: سند جيد «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 13، ص 218» »
«قال الهيثمي: فيه موسى بن سعد وهو مجهول «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 225» »
«قال الهيثمي: فيه موسى بن سعد وهو مجهول «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 225» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف، فيه موسى بن سعد مجهول
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9106 in Urdu