الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حدیث نمبر: 9150
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ الْحَارِثِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ أَبَاهُ أَبَا حَثْمَةَ خَارِصًا، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ أَبَا حَثْمَةَ قَدْ زَادَ عَلَيَّ، فَدَعَا أَبَا حَثْمَةَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ ابْنَ عَمِّكَ يَزْعُمُ أَنَّكَ قَدْ زِدْتَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ تَرَكْتُ عَرِيَّةَ أَهْلِهِ، وَمَا يُطْعِمُ الْمَسَاكِينَ، وَمَا يُصِيبُهُ الرِّيحُ. فَقَالَ: I " قَدْ زَادَكَ ابْنُ عَمِّكَ وَأَنْصَفَ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے والد سیدنا ابو حثمہ رضی اللہ عنہ کو (پھلوں کا) تخمینہ لگانے والا (خارص) بنا کر بھیجا تو ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے اللہ کے رسول! ابو حثمہ نے مجھ پر (تخمینے میں) زیادتی کر دی ہے۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو حثمہ رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: ”تمہارا چچا زاد بھائی سمجھتا ہے کہ تم نے اس پر زیادہ لگا دیا ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے اس کے گھر والوں کے (کھانے کے) عریہ کھجوروں کا حصہ چھوڑ دیا ہے، اور جو وہ مسکینوں کو کھلاتا ہے اور جو (پھل) ہوا سے گر جاتا ہے، (وہ بھی چھوڑ دیا ہے)۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے چچا زاد نے تمہیں زیادہ دے دیا اور انصاف کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں ابراہیم بن منذر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9150]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں ابراہیم بن منذر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9150]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن صدقة وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 75» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 2054»
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 2054»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف محمد بن صدقة
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9150 in Urdu