السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2115. جماع أبواب جزاء الطير -- باب: ما جاء في جزاء الحمام وما في معناه
0پرندوں کے شکار کی جزا (فدیہ) کے ابواب کا مجموعہ۔ -- باب: کبوتر اور اس کے حکم میں آنے والے پرندوں کی جزا کے بارے میں جو وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 10007
وَفِيمَا أَجَازَ لِي أَبُو عَبْدِ اللهِ رِوَايَتَهُ عَنْهُ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ الْفَقِيهِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ ⦗٣٣٧⦘ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَيُوسُفَ بْنِ مَاهِكٍ، وَمَنْصُورٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّ رَجُلًا أَغْلَقَ بَابَهُ عَلَى حَمَامَةٍ وَفَرْخَيْهَا ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَى عَرَفَاتٍ وَمِنًى فَرَجَعَ وَقَدْ مُوِّتَتْ فَأَتَى ابْنَ عُمَرَ فَذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ فَجَعَلَ عَلَيْهِ ثَلَاثًا مِنَ الْغَنَمِ وَحَكَمَ مَعَهُ رَجُلٌ.
یوسف بن ماہک اور منصور رحمہما اللہ، عطاء رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کبوتری اور اس کے دو بچوں پر کمرے کا دروازہ بند کر دیا، پھر خود عرفات و منیٰ کے میدان میں چلا گیا۔ جب وہ واپس آیا تو وہ مر چکی تھیں، اس نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آ کر اس کا تذکرہ کیا تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اور دوسرے شخص نے اس پر تین بکریاں فدیہ میں ڈال دیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10007]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10007 in Urdu