🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2116. -- باب: ما ورد في جزاء ما دون الحمام
-- باب: کبوتر سے چھوٹے پرندوں کی جزا کے بارے میں جو وارد ہوا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10012
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنا الرَّبِيعُ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ، ⦗٣٣٨⦘ يَقُولُ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ جَرَادَةٍ، يَقْتُلُهَا وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" فِيهَا قَبْضَةٌ مِنْ طَعَامٍ وَلَتَأْخُذَنَّ بِقَبْضَةِ جَرَادَاتٍ وَلَكِنْ وَلَوْ" قَالَ الشَّافِعِيُّ: قَوْلُهُ:" وَلَتَأْخُذَنَّ بِقَبْضَةِ جَرَادَاتٍ" أَيْ إِنَّمَا فِيهَا الْقِيمَةُ، وَقَوْلُهُ:" وَلَوْ"، يَقُولُ: تَحْتَاطُ فَتُخْرِجُ أَكْثَرَ مِمَّا عَلَيْكَ بَعْدَ أَنْ أَعْلَمْتُكَ أَنَّهُ أَكْثَرُ مِمَّا عَلَيْكَ.
قاسم بن محمد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک آدمی نے ان سے اس ٹڈی کے بارے میں سوال کیا جسے وہ احرام کی حالت میں قتل کر دے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اس میں ایک مٹھی کھانا ہے، حالانکہ (اس کے بدلے) تم ضرور مٹھی بھر ٹڈیاں لے لو گے، لیکن پھر بھی (یہی دو)۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «لَتَأْخُذَنَّ بِقَبْضَةِ جَرَادَاتٍ» کا معنی یہ ہے کہ اس میں صرف قیمت ہے، اور «وَلَوْ» سے مراد یہ ہے: تم احتیاط کرو اور جو تمہارے ذمہ ہے اس سے زیادہ نکال دو، اس کے بعد کہ میں نے تمہیں بتا دیا ہے کہ یہ اس سے زیادہ ہے جو تمہارے ذمہ ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10012]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الشافعي 647»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10012 in Urdu