السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2129. -- باب: الاستثناء في الحج
-- باب: حج (کی نیت) میں استثناء (ان شاء اللہ وغیرہ کہنے) کا بیان۔
حدیث نمبر: 10120
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ، وَأَبُو سَعِيدٍ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا مُحَمَّدٌ، ثنا سُرَيْجٌ، أنا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا كَانَتْ تَقُولُ:" اسْتَثْنُوا فِي الْحَجِّ اللهُمَّ الْحَجَّ أَرَدْتُ وَلَهُ عَمَدْتُ فَإِنْ تَمَّمْتَهُ فَهُوَ حَجٌّ، وَإِلَّا فَهِيَ عُمْرَةٌ" وَكَانَتْ تَسْتَثْنِي وَتَأْمُرُ مَنْ مَعَهَا أَنْ يَسْتَثْنُوا.
علقمہ بن ابی علقمہ اپنی والدہ سے نقل فرماتے ہیں اور وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ وہ فرمایا کرتی تھیں: ”تم حج میں استثناء کرلو کہ اے اللہ! میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں، اس کا قصد بھی میں نے کیا ہے اگر تو اس کو پورا کرے تو یہ حج ہے، وگرنہ عمرہ۔“ وہ بذات خود تو استثناء کرتی تھیں اور جو ان کے ساتھ ہوتے انہیں بھی استثناء کا حکم دیتی تھیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10120]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الشافعي 576»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10120 in Urdu