السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2149. -- باب: ركوب البدنة إذا اضطر إليه ركوبا غير فادح
-- باب: مجبوری کی حالت میں قربانی کے اونٹ پر اس طرح سوار ہونا جو اس کے لیے باعثِ مشقت نہ ہو۔
حدیث نمبر: 10206
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا مُسْلِمٌ، ثنا هِشَامٌ، وَشُعْبَةُ، قَالَا: ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ لَهُ:" ارْكَبْهَا" قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ:" ارْكَبْهَا" قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ:" ارْكَبْهَا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ قربانی کے جانور کو چلا رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سواری کر۔“ اس نے کہا: یہ قربانی کا جانور ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سواری کر۔“ اس نے کہا: یہ قربانی کا جانور ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سواری کر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10206]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1323»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10206 in Urdu