السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2149. -- باب: ركوب البدنة إذا اضطر إليه ركوبا غير فادح
-- باب: مجبوری کی حالت میں قربانی کے اونٹ پر اس طرح سوار ہونا جو اس کے لیے باعثِ مشقت نہ ہو۔
حدیث نمبر: 10209
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْدَلَانِيُّ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ، ثنا مَعْقِلٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنْ رُكُوبِ الْهَدْيِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" ارْكَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ شَبِيبٍ، وَرُوِّينَا عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا اضْطُرِرْتَ إِلَى بَدَنَتِكَ فَارْكَبْهَا رُكُوبًا غَيْرَ فَادِحٍ".
ابوزبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے قربانی کے جانور پر سواری کرنے کے بارے میں سوال کیا، وہ فرماتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”تو اس پر اچھائی کے ساتھ سواری کر یہاں تک کہ تو دوسری سواری پا لے۔“
(ب) ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ جب تو اپنے قربانی کے جانور کی طرف مجبور ہو جائے، تو اس پر سواری کر لیکن دشواری پیدا نہ کرنا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10209]
(ب) ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ جب تو اپنے قربانی کے جانور کی طرف مجبور ہو جائے، تو اس پر سواری کر لیکن دشواری پیدا نہ کرنا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10209]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث: حسن
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10209 in Urdu