السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2152. -- باب: نَحْرِ الإِبِلِ، وَذَبْحِ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ
-- اونٹ کو نحر کرنا گائے اور بکری کو ذبح کرنے کا بیان
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اونٹ کو اپنے ہاتھ سے نحر کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: Q10220]
حدیث نمبر: 10220
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ، ثنا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبَّانَ الْبَصْرِيُّ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَزْدِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ غَرْفَةَ بْنَ الْحَارِثِ الْكِنْدِيَّ، قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَأُتِيَ بِالْبُدْنِ، فَقَالَ:" ادْعُوا لِي أَبَا حَسَنٍ" فَدُعِيَ لَهُ عَلِيٌّ، فَقَالَ لَهُ:" خُذْ بِأَسْفَلِ الْحَرْبَةِ"، وَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَعْلَاهَا ثُمَّ طَعَنَا بِهَا الْبُدْنَ فَلَمَّا فَرَغَ رَكِبَ بَغْلَتَهُ وَأَرْدَفَ عَلِيًّا.
عبداللہ بن حارث ازدی کہتے ہیں کہ میں نے غرفہ بن حارث کندی رضی اللہ عنہ سے سنا کہ میں حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا، اونٹ لائے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابو الحسن کو بلاؤ۔“ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بلایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برچھی کی نیچے والی جانب پکڑو۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے برچھی کی اوپر والی جانب پکڑی۔ پھر دونوں نے اس سے اونٹوں کو نحر کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو اپنے خچر پر سوار ہوئے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پیچھے سوار کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10220]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 5233»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10220 in Urdu