السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2156. -- باب: الأكل من الضحايا والهدايا التي يتطوع بها صاحبها
-- باب: ان قربانیوں (ضحایا اور ہدایا) کا گوشت کھانے کا بیان جو قربانی کرنے والا بطورِ نفل کرے۔
حدیث نمبر: Q10235
قَالَ اللهُ تَعَالَى {فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا} [الحج: 28] .
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا﴾ ”پس تم ان میں سے خود بھی کھاؤ اور (دوسروں کو بھی) کھلاؤ۔“ [سورة الحج: 28] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: Q10235]
حدیث نمبر: 10235
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَا: ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ فِي صِفَةِ حَجِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى الْمَنْحَرِ فَنَحَرَ ثَلَاثًا وَسِتِّينَ بَدَنَةً وَأَعْطَى عَلِيًّا، فَنَحَرَ مَا غَبَرَ وَأَشْرَكَهُ فِي هَدْيِهِ، ثُمَّ أَمَرَ مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بِبَضْعَةٍ فَجُعِلَتْ فِي قِدْرٍ فَطُبِخَتْ فَأَكَلَا مِنْ لَحْمِهَا وَشَرِبَا مِنْ مَرَقِهَا، ثُمَّ أَفَاضَ إِلَى الْبَيْتِ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَغَيْرِهِ.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قربان گاہ کی طرف گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے 63 اونٹ نحر کیے اور باقی حضرت علی رضی اللہ عنہ کو عطا کیے، وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نحر کیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنی ہدی میں شریک کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر قربانی سے گوشت کا ٹکڑا لینے کا حکم دیا، اسے ایک ہنڈیا میں ڈال کر پکایا گیا، دونوں نے اس کا گوشت کھایا اور شوربہ پیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کی طرف روانہ ہوئے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10235]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه احمد 1/314»
الحكم على الحديث: صحيح لغيره
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10235 in Urdu