السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2156. -- باب: الأكل من الضحايا والهدايا التي يتطوع بها صاحبها
-- باب: ان قربانیوں (ضحایا اور ہدایا) کا گوشت کھانے کا بیان جو قربانی کرنے والا بطورِ نفل کرے۔
حدیث نمبر: 10236
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" نَحَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَجِّ مِائَةَ بَدَنَةٍ نَحَرَ مِنْهَا بِيَدِهِ سِتِّينَ، وَأَمَرَ بِبَقِيَّتِهَا فَنُحِرَتْ، فَأَخَذَ مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بِضْعَةً فَجُمِعَتْ فِي قِدْرٍ فَأَكَلَ مِنْهَا وَحَسَا مِنْ مَرَقِهَا" قِيلَ لِمُحَمَّدٍ: لِيَكُونَ قَدْ أَكَلَ مِنْ كُلِّهَا؟، قَالَ مُحَمَّدٌ: نَعَمْ.
مقسم حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کے موقع پر سو اونٹ نحر کیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے 60 اونٹ نحر کیے اور باقی کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا، ان کو نحر کر دیا گیا، پھر ہر قربانی سے گوشت کا ایک ٹکڑا لیا گیا، ایک ہنڈیا میں جمع کیے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا اور شوربہ پیا۔ (راوی) محمد (بن عبدالرحمن) سے کہا گیا: تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان تمام میں سے کھا لیا ہو؟ محمد نے کہا: ہاں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10236]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم1971»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10236 in Urdu