السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2156. -- باب: الأكل من الضحايا والهدايا التي يتطوع بها صاحبها
-- باب: ان قربانیوں (ضحایا اور ہدایا) کا گوشت کھانے کا بیان جو قربانی کرنے والا بطورِ نفل کرے۔
حدیث نمبر: 10237
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، أنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، نَهَيْتَ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلَاثٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ مِنْ أَجْلِ الدَّافَّةِ الَّتِي دَفَّتْ حَضْرَةَ الْأَضْحَى، فَكُلُوا وَتَصَدَّقُوا وَادَّخِرُوا" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ مَالِكٍ.
عمرہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتی ہیں کہ انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانیوں کے گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع کیا ہے“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں فاقہ کشوں کی قوم کی وجہ سے منع کیا تھا جو قربانی کے وقت حاضر ہوتی تھی“، فرمایا: ”کھاؤ، صدقہ کرو اور ذخیرہ بھی کرو“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10237]
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10237 in Urdu