السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2173. -- باب: زيارة قبور الشهداء
-- باب: شہداء کی قبروں کی زیارت کا بیان۔
حدیث نمبر: 10301
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ الصَّائِغُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، ثنا عِيسَى بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِي مَوْدُودٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ إِذَا ذَهَبَ إِلَى قُبُورِ الشُّهَدَاءِ عَلَى نَاقَتِهِ رَدَّهَا هَكَذَا وَهَكَذَا فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ:" إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الطَّرِيقِ عَلَى نَاقَتِهِ فَقُلْتُ: لَعَلَّ خُفِّي يَقَعُ عَلَى خُفِّهِ".
نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ جب وہ اپنی اونٹنی پر شہداء کی قبروں کی طرف جاتے تو اسے اِدھر اُدھر گھماتے تھے، ان سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس راستے میں اپنی اونٹنی پر دیکھا تھا، تو میں نے (دل میں) کہا: شاید کہ میری اونٹنی کے پاؤں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے پاؤں پر آ جائیں۔ [حسن] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10301]
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10301 in Urdu