السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2219. -- باب: الدليل على أن لا يجوز شرط الخيار في البيع أكثر من ثلاثة أيام
-- باب: اس بات کی دلیل کہ خرید و فروخت میں تین دن سے زیادہ خیار (اختیار) کی شرط لگانا جائز نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10462
أَنْبَأَنِي أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، إِجَازَةً، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ لَهِيعَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثنا حَبَّانُ بْنُ وَاسِعٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ أَنَّهُ كَلَّمَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي الْبُيُوعِ، فَقَالَ:" مَا أَجِدُ لَكُمْ شَيْئًا أَوْسَعَ مِمَّا جَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَبَّانَ بْنِ مُنْقِذٍ، إِنَّهُ كَانَ ضَرِيرَ الْبَصَرِ فَجَعَلَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُهْدَةَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ إِنْ رَضِيَ أَخَذَ، وَإِنْ سَخِطَ تَرَكَ" وَرَوَاهُ عُبَيْدُ بْنُ أَبِي قُرَّةَ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، عَنْ حَبَّانَ بْنِ وَاسِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عُمَرَ مُخْتَصَرًا، وَلَمْ يَقُلْ: ضَرِيرَ الْبَصَرِ، وَالْحَدِيثُ يَنْفَرِدُ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَاللهُ أَعْلَمُ.
طلحہ بن یزید بن رکانہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے بیوع کے بارے میں بات کی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: ”میں تمہارے لیے اس سے زیادہ وسعت نہیں پاتا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حبان بن منقذ کو دی تھی۔“ کیونکہ ان کی نظر کمزور تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن ان کے لیے مقرر کیے: ”اگر سامان کو پسند کریں تو رکھ لیں وگرنہ واپس کر دیں۔“
(ب) حبان بن واسع اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مختصر روایت کرتے ہیں، انہوں نے «ضَرِيرَ الْبَصَرِ» کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔
اس حدیث کو بیان کرنے میں ابن لہیعہ منفرد ہیں، واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10462]
(ب) حبان بن واسع اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مختصر روایت کرتے ہیں، انہوں نے «ضَرِيرَ الْبَصَرِ» کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔
اس حدیث کو بیان کرنے میں ابن لہیعہ منفرد ہیں، واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10462]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه الدارقطني 3/54»
الحكم على الحديث: حسن
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10462 in Urdu