السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2279. -- باب: بيع البراءة
-- باب: بیعِ براءت (ہر قسم کے عیب سے بری الذمہ ہو کر بیچنے) کا بیان۔
حدیث نمبر: 10782
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو قِلَابَةَ، حَدَّثَنِي عَبَّادُ بْنُ لَيْثٍ صَاحِبُ الْكَرَابِيسِ، ثنا عَبْدُ الْمَجِيدِ، يَعْنِي أَبَا وَهْبٍ، عَنِ الْعَدَّاءِ بْنِ خَالِدِ بْنِ هَوْذَةَ، قَالَ: أَلَا أُقْرِئُكَ كِتَابًا كَتَبَهُ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَأَخْرَجَ كِتَابًا فَإِذَا فِيهِ:" هَذَا مَا اشْتَرَى الْعَدَّاءُ بْنُ خَالِدِ بْنِ هَوْذَةَ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ، اشْتَرَى مِنْهُ عَبْدًا أَوْ أُمَّةً، عَبَّادٌ يَشُكُّ، لَا دَاءَ لَهُ وَلَا غَائِلَةَ وَلَا خِبْثَةَ بَيْعَ الْمُسْلِمِ الْمُسْلِمَ" قَالَ الشَّيْخُ: هَذَا الْحَدِيثُ يُعْرَفُ بِعَبَّادِ بْنِ اللَّيْثِ وَقَدْ كَتَبْنَاهُ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ غَيْرِ مُعْتَمَدٍ.
عداء بن خالد بن ہوذہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”کیا میں تمہیں خط پڑھ کر نہ سناؤں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے لکھا؟“ انہوں نے خط نکالا اس میں تھا: ”عداء بن خالد بن ہوذہ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو خریدا، غلام یا لونڈی (عباد کو شک ہے) کہ اس میں کوئی بیماری، دھوکا اور نقص نہیں ہے، یہ مسلمان کی بیع مسلمان کے ساتھ ہے۔“
یہ حدیث عباد بن لیث کے واسطے سے معروف ہے، اور ہم نے اسے ایک اور سند سے بھی لکھا ہے جو قابل اعتماد نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10782]
یہ حدیث عباد بن لیث کے واسطے سے معروف ہے، اور ہم نے اسے ایک اور سند سے بھی لکھا ہے جو قابل اعتماد نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10782]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ اخرجه الترمذي 1216»
الحكم على الحديث: حسن لغيره
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10782 in Urdu