السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2299. -- باب: النهي عن بيع العربان
-- باب: بیعِ عربان (پیشگی بیعانہ دے کر خرید و فروخت کرنے) کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 10874
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ بَيْعِ الْعُرْبَانِ" قَالَ ابْنُ وَهْبٍ: فَقَالَ لِي مَالِكٌ: وَذَلِكَ فِيمَا نَرَى، وَاللهُ أَعْلَمُ أَنْ يَشْتَرِيَ الرَّجُلُ الْعَبْدَ أَوِ الْأَمَةَ أَوْ يَتَكَارَى الْكِرَاءَ، ثُمَّ يَقُولُ لِلَّذِي اشْتَرَى أَوْ تَكَارَى مِنْهُ: أُعْطِيكَ دِينَارًا، أَوْ دِرْهَمًا، أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، أَوْ أَقَلَّ عَلَى أَنِّي إِنْ أَخَذْتُ السِّلْعَةَ، أَوْ رَكِبْتُ مَا تَكَارَيْتُ مِنْكَ فَالَّذِي أَعْطَيْتُكَ هُوَ مِنْ ثَمَنِ السِّلْعَةِ، أَوْ مِنْ كِرَاءِ الدَّابَّةِ، وَإِنْ تَرَكْتُ الْبَيْتَ أَوِ الْكِرَاءَ فَمَا أَعْطَيْتُكَ فَهُوَ لَكَ بَاطِلٌ بِغَيْرِ شَيْءٍ، قَالَ الشَّيْخُ: هَكَذَا رَوَى مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ هَذَا الْحَدِيثَ فِي الْمُوَطَّأِ لَمْ يُسَمِّ مَنْ رَوَاهُ عَنْهُ..
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”بیعانہ کی بیع سے منع فرمایا ہے“، ابن وہب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امام مالک رحمہ اللہ نے مجھے کہا: اس میں جو ہمارا خیال ہے، «وَاللّٰهُ أَعْلَمُ» ”واللہ اعلم“ کہ آدمی غلام یا لونڈی خریدتا ہے یا کرایہ پر کوئی چیز لیتا ہے، پھر اس شخص سے کہتا ہے جس سے خریدا یا کرایہ پر حاصل کیا کہ میں تجھے دینار یا درہم یا اس سے زیادہ یا اس سے کم اس شرط پر دیتا ہوں کہ اگر میں نے سامان لے لیا یا جو سواری میں نے تجھ سے کرایہ پر لی ہے اس پر سوار ہوا تو جو میں نے تجھے دیا ہے وہ سامان کی قیمت یا جانور کے کرائے میں سے ہوگا، اور اگر میں بیع یا کرائے کو چھوڑ دوں تو جو میں نے تجھے دیا ہے وہ بغیر کسی عوض کے تیرا ہوگا۔
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: امام مالک بن انس رحمہ اللہ نے یہ حدیث موطا میں اسی طرح روایت کی ہے اور جس سے روایت کی اس کا نام نہیں لیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10874]
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: امام مالک بن انس رحمہ اللہ نے یہ حدیث موطا میں اسی طرح روایت کی ہے اور جس سے روایت کی اس کا نام نہیں لیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10874]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه مالك 1271»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10874 in Urdu