السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2324. -- باب: الولي يأكل من مال اليتيم مكان قيامه عليه بالمعروف إذا كان فقيرا
-- باب: اگر ولی محتاج ہو تو وہ یتیم کے مال کی دیکھ بھال کرنے کے عوض اس میں سے دستور کے مطابق کھا سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 10995
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الصَّفَّارِ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ: إِنَّ فِي حِجْرِي أَمْوَالَ يَتَامَى، وَهُوَ يَسْتَأْذِنُهُ أَنْ يُصِيبَ مِنْهَا، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" أَلَسْتَ تَبْغِي ضَالَّتَهَا؟" قَالَ: بَلَى، قَالَ:" أَلَسْتَ تَهْنَأُ جَرْبَاهَا؟" قَالَ: بَلَى،" أَلَسْتَ تَلُوطُ حِيَاضَهَا؟" قَالَ: بَلَى، قَالَ:" أَلَسْتَ تَفْرُطُ عَلَيْهَا يَوْمَ وِرْدِهَا؟" قَالَ: بَلَى، قَالَ:" فَأَصِبْ مِنْ رِسْلِهَا" يَعْنِي مِنْ لَبَنِهَا.
قاسم بن محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: میرے پاس یتیم کا مال ہے اور پوچھنے لگا: کیا میں اس میں سے لے سکتا ہوں؟ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرمانے لگے: کیا تم اس کی گمشدہ چیز تلاش نہیں کرتے؟ اس نے کہا: کیوں نہیں! انہوں نے پوچھا: کیا تم اس خارش زدہ اونٹ کا علاج نہیں کرتے؟ اس نے کہا: کیوں نہیں! انہوں نے پھر پوچھا: کیا تو اس کے حوض کا لیپ نہیں کرتا؟ اس نے کہا: کیوں نہیں، پھر سوال کیا: کیا تو اس کے پانی پینے کے دن آگے جا کر اس کے لیے پانی کا انتظام نہیں کرتا؟ اس نے کہا: کیوں نہیں، تو آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تو پھر تو اس کا دودھ بھی لے سکتا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10995]
تخریج الحدیث: «مصنف عبدالرزاق:147، كتاب التفسير مين، تفسير طبري رقم 8631»
الحكم على الحديث: مصنف عبدالرزاق :147 ، كتاب التفسير مين، تفسير طبري رقم 8631
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10995 in Urdu