السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2351. -- باب: المسك طاهر يحل بيعه وشراؤه والسلف فيه
-- باب: کستوری پاک ہے، اس کی خرید و فروخت اور اس میں بیعِ سلم جائز ہے۔
حدیث نمبر: 11126
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْحَارِثِيُّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّمَا مَثَلُ جَلِيسِ الصَّالِحِ وَجَلِيسِ السُّوءِ كَحَامِلِ الْمِسْكِ وَنَافِخِ الْكِيرِ، حَامِلُ الْمِسْكِ إِمَّا أَنْ يُحْذِيَكَ وَإِمَّا أَنْ تَبْتَاعَ مِنْهُ، وَإِمَّا أَنْ تَجِدَ مِنْهُ رِيحًا طَيِّبَةً، وَنَافِخُ الْكِيرِ إِمَّا أَنْ يَحْرِقَ ثِيَابَكَ، وَإِمَّا أَنْ تَجِدَ رِيحًا خَبِيثَةً" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي كُرَيْبٍ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ. وَقَدْ مَضَى فِي كِتَابِ الْجَنَائِزِ حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمِسْكُ أَطْيَبُ الطِّيبِ". وَمَضَى فِي كِتَابِ الْحَجِّ حَدِيثُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا:" كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ الْمِسْكِ فِي مَفْرِقِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ".
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھی مجلس اور بری مجلس کی مثال کستوری اٹھانے والے اور بھٹی میں پھونکنے والے کی طرح ہے، کستوری بیچنے والا یا تو آپ کو عطر پیش کرے گا یا آپ اس سے خرید لیں گے یا کم از کم آپ کو اس سے اچھی خوشبو تو آئے گی، اور بھٹی میں پھونکنے والا یا تو آپ کے کپڑے جلائے گا یا پھر آپ کو ناگوار بو تو آئے گی۔“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کستوری سب سے پاک خوشبو ہے۔“ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”گویا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں کستوری کی سفیدی کو دیکھ رہی تھی اور آپ نے احرام باندھا ہوا تھا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11126]
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کستوری سب سے پاک خوشبو ہے۔“ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”گویا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں کستوری کی سفیدی کو دیکھ رہی تھی اور آپ نے احرام باندھا ہوا تھا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11126]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2101۔5534، مسلم 2628»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 11126 in Urdu