السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2389. -- باب: البلوغ بالسن
-- باب: عمر کے لحاظ سے بالغ ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 11298
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُرَيْشٍ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا أَبِي، ثنا عُبَيْدُ اللهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَعَرَضَنِي يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً، فَأَجَازَنِي. قَالَ نَافِعٌ: فَقَدِمْتُ عَلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَذَكَرَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَمَنْ كَانَ دُونَ ذَلِكَ فَاجْعَلُوهُ فِي الْعِيَالِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ من وَجْهَيْنِ آخَرَيْنِ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ..
عبید اللہ رحمہ اللہ نے مذکورہ حدیث کی طرح بیان کیا ہے، مگر اس میں صرف یہ زیادتی ہے: ”اور خندق والے دن مجھے دیکھا اور میں اس وقت پندرہ سال کا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جانے دیا۔“ نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے پاس آیا، پھر حدیث بیان کی اور انہوں نے یہ بھی کہا: ”اور جو اس سے کم عمر کا ہو اسے اس کے اہل و عیال کے ساتھ کر دو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحجر/حدیث: 11298]
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 11298 in Urdu