السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2409. -- باب: وجوب الحق بالضمان
-- باب: ضمانت کے ذریعے حق واجب ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 11395
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقَاشِيُّ، ثنا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا، فَقَالَ:" هَلْ عَلَيْهِ دَيْنٌ؟" فَقَالُوا: لَا، قَالَ:" هَلْ تَرَكَ شَيْئًا؟" قَالُوا: نَعَمْ، فَصَلَّى عَلَيْهِ. وَأُتِيَ بِجِنَازَةٍ فَقَالَ:" هَلْ عَلَيْهِ دَيْنٌ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" هَلْ تَرَكَ شَيْئًا؟" قَالُوا: نَعَمْ، فَصَلَّى عَلَيْهِ. وَأُتِيَ بِجِنَازَةٍ فَقَالَ:" هَلْ عَلَيْهِ دَيْنٌ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" هَلْ تَرَكَ شَيْئًا؟" قَالُوا: لَا، قَالَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ". قَالَ أَبُو قَتَادَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: هُوَ عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللهِ، فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مَكِّيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ أَتَمَّ مِنْ ذَلِكَ.
(١١٣٩٥) حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس انصار کے ایک آدمی کا ایک جنازہ لایا گیا تاکہ آپ اس کی نماز ے جنازہ پڑھادیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: کیا اس پر قرض تو نہیں؟ انھوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: کیا اس نے کوئی چیز چھوڑی ہے؟ انھوں نے کہا: ہاں۔ پھر ایک اور جنازہ لایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: کیا اس پر قرض ہے؟ انھوں نے ہاں میں جواب دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: کیا اس نے کوئی چیز چھوڑی ہے؟ انھوں نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: تم اپنے بھائی کی نماز ے جنازہ پڑھ لو۔ حضرت ابو قتادہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس کا قرض میرے اوپر ہے۔ پھر آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحوالة/حدیث: 11395]
تخریج الحدیث: «بخاري 2297، مسلم 1619»
الحكم على الحديث: بخاري 2297، مسلم 1619
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 11395 in Urdu