🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2464. -- باب: الإمام يضمن والمعلم يغرم من صار مقتولا بتعزير الإمام وتأديب المعلم
-- باب: جو شخص امام (حکمران) کی تعزیر یا استاد کی تادیب (سزا) سے مارا جائے تو امام ضامن ہوگا اور استاد تاوان ادا کرے گا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11672
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ قَالَ:" التَّعْزِيرُ أَدَبٌ لَا حَدٌّ مِنْ حُدُودِ اللهِ، وَقَدْ كَانَ يَجُوزُ تَرْكُهُ إِلَّا أَنْ يَرَى أُمُورًا قَدْ فُعِلَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ غَيْرَ حُدُودٍ فَلَمْ يَضْرِبْ فِيهَا، مِنْهَا الْغُلُولُ فِي سَبِيلِ اللهِ وَغَيْرُ ذَلِكَ، وَلَمْ يُؤْتَ بِحَدٍّ قَطُّ فَعَفَا" قَالَ: وَقِيلَ: بَعَثَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ⦗٢٠٤⦘ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِلَى امْرَأَةٍ فِي شَيْءٍ بَلَغَهُ عَنْهَا، فَأُسْقِطَتْ، فَاسْتَشَارَ، فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ: أَنْتَ مُؤَدِّبٌ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: إِنْ كَانَ اجْتَهَدَ فَقَدْ أَخْطَأَ، وَإِنْ لَمْ يَجْتَهِدْ فَقَدْ غَشَّ، عَلَيْكَ الدِّيَةُ، قَالَ: عَزَمْتُ عَلَيْكَ أَنْ لَا تَجْلِسَ حَتَّى تَضْرِبَهَا عَلَى قَوْمِكَ قَالَ: وَقَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: مَا أَحَدٌ يَمُوتُ فِي حَدٍّ فَأَجِدُ فِي نَفْسِي مِنْهُ شَيْئًا، الْحَقُّ قَتْلُهُ إِلَّا مَنْ مَاتَ فِي حَدِّ خَمْرٍ؛ فَإِنَّهُ شَيْءٌ رَأَيْنَاهُ بَعْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَنْ مَاتَ فِيهِ فَدِيَتُهُ إِمَّا قَالَ: عَلَى بَيْتِ الْمَالِ، وَإِمَّا قَالَ: عَلَى عَاقِلَةِ الْإِمَامِ.
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: تعزیر ادب (تادیب) ہے، اللہ کی حدود میں سے کوئی حد نہیں ہے اور اس کا ترک کرنا بھی جائز ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ کچھ کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہوئے جو حدود میں سے نہ تھے، مثلاً اللہ کے راستے میں خیانت کرنا اور اس کے علاوہ دیگر کام، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں مار نہیں لگائی، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کبھی کوئی حد (کا مقدمہ) نہیں لایا گیا کہ آپ نے اسے معاف کر دیا ہو۔ اور یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک عورت کو کسی بات کی وجہ سے جو انہیں اس کے بارے میں پہنچی تھی، بلا بھیجا تو اس کا حمل ساقط ہو گیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں مشورہ کیا، ایک آدمی نے کہا: آپ «مُؤَدِّبٌ» ”تادیب کرنے والے“ ہیں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: اگر اس نے اجتہاد سے یہ بات کہی تو اس نے غلطی کی، اور اگر اجتہاد نہیں کیا تو اس نے آپ سے خیانت کی، آپ پر دیت لازم ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں آپ کو تاکید کرتا ہوں کہ آپ اس وقت تک نہ بیٹھیں جب تک اسے اپنی قوم پر تقسیم نہ کر دیں۔ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: جو کوئی حد میں مر جائے، میں اپنے دل میں اس کے بارے میں کچھ محسوس نہیں کرتا، حق نے اسے قتل کیا ہے، مگر شراب کی حد میں مرنے والا، بیشک وہ ایسی چیز ہے جو ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اختیار کی ہے۔ جو اس میں فوت ہو اس کی دیت یا تو، انہوں نے فرمایا: بیت المال پر ہو گی، یا فرمایا: امام (خلیفہ) کے عاقلہ پر ہو گی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الإجارة/حدیث: 11672]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 11672 in Urdu