🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2489. -- باب: ما لا يجوز إقطاعه من المعادن الظاهرة
-- باب: ظاہری کانوں میں سے جنہیں بطور جاگیر عطا کرنا جائز نہیں ان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11830
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا أَبِي، ثنا كَهْمَسٌ، عَنْ سَيَّارِ بْنِ مَنْظُورٍ، رَجُلٌ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا بُهَيْسَةُ، عَنْ أَبِيهَا، قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ أَبِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَخَلَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قَمِيصِهِ فَجَعَلَ يُقَبِّلُ وَيَلْتَزِمُ، ثُمَّ قَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: الْمَاءُ، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ:" الْمِلْحُ"، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ:" أَنْ تَفْعَلَ الْخَيْرَ خَيْرٌ لَكَ".
بنو فزارہ کے ایک آدمی سیار بن منظور نے اپنے والد سے اور انہوں نے بہیسہ نامی عورت سے اور انہوں نے اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ میرے والد نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کی۔ وہ داخل ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بوسہ لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے چمٹ گئے اور کہا: اے اللہ کے نبی! کون سی چیز ہے جس کا روکنا حلال نہیں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی۔“ پھر انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! کون سی چیز ہے جس کا روکنا حلال نہیں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نمک۔“ پھر انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! کون سی چیز ہے جس کا روکنا حلال نہیں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو جو بھی اچھا کام کرے تیرے لیے بہتر ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب إحياء الموات/حدیث: 11830]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 11830 in Urdu