السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2525. -- باب: شكر المعروف
-- باب: احسان کا شکر ادا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 12034
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ عُبْدُوسُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مَنْصُورٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، ثنا الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ الْمُهَاجِرُونَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا رَأَيْنَا مِثْلَ قَوْمٍ قَدِمْنَا عَلَيْهِمُ الْمَدِينَةَ أَحْسَنَ بَذْلًا مِنْ كَثِيرٍ، وَلَا أَحْسَنَ مُوَاسَاةً مِنْ قَلِيلٍ، قَدْ كَفَوْنَا الْمُؤْنَةَ، وَأَشْرَكُونَا فِي الْمَهْنَأِ، فَقَدْ خَشِينَا أَنْ يَكُونُوا يَذْهَبُونَ بِالْأَجْرِ كُلِّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَلَّا مَا أَثْنَيْتُمْ بِهِ عَلَيْهِمْ، وَدَعَوْتُمُ اللهَ لَهُمْ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مہاجرین نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم مدینہ میں جن کے پاس آئے ہیں ان جیسی قوم ہم نے نہیں دیکھی جو زیادہ مال اور زیادہ اچھا خرچ کرنے والی ہو اور نہ تھوڑے مال سے حسنِ مواساۃ رکھنے والی ہو۔ انہوں نے ہمیں کام کرنے سے روک دیا اور راحت و آرام میں ہمیں شریک کیا، ہمیں ڈر ہے کہ وہ سارا اجر لے جائیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہرگز نہیں، جب تک تم ان کی تعریف کرتے رہو اور اللہ سے ان کے لیے دعا کرتے رہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 12034]
تخریج الحدیث: «احمد 13106۔ الترمذي 2487»
الحكم على الحديث: احمد 13106
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 12034 in Urdu