السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2540. -- باب: ما جاء فيمن أحيا حسيرا
-- باب: اس شخص کے متعلق جس نے تھکے ہارے جانور کو تندرست کیا
حدیث نمبر: 12115
وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِيرَوَيْهِ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُشَيْمٌ، ثنا مَنْصُورٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ حُمَيْدٍ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ يَقُولُ:" مَنْ قَامَتْ عَلَيْهِ دَابَّتُهُ فَتَرَكَهَا فَهِيَ لِمَنْ أَحْيَاهَا"، قُلْتُ: عَمَّنْ هَذَا يَا أَبَا عَمْرٍو؟ فَقَالَ:" إِنْ شِئْتَ عَدَدْتُ لَكَ كَذَا وَكَذَا مِنَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" هَذَا حَدِيثٌ مُخْتَلَفٌ فِي رَفْعِهِ، وَهُوَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْقَطِعٌ، وَكُلُّ أَحَدٍ أَحَقُّ بِمَالِهِ حَتَّى يَجْعَلَهُ لِغَيْرِهِ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
عبیداللہ بن حمید رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے امام شعبی رحمہ اللہ سے سنا، وہ کہتے تھے: جس نے بیماری کی وجہ سے اپنے جانور کو چھوڑ دیا وہ اسی کا ہے جس نے اس کا علاج کر کے اسے تندرست کیا۔ عبیداللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے ابوعمرو! یہ کس سے منقول ہے؟ انہوں نے کہا: اگر تو کہے تو میں اسے اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے شمار کر دیتا ہوں۔
اس حدیث کے مرفوع ہونے میں اختلاف ہے، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ منقطع ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللقطة/حدیث: 12115]
اس حدیث کے مرفوع ہونے میں اختلاف ہے، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ منقطع ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللقطة/حدیث: 12115]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث: حسن
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 12115 in Urdu