السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2540. -- باب: ما جاء فيمن أحيا حسيرا
-- باب: اس شخص کے متعلق جس نے تھکے ہارے جانور کو تندرست کیا
حدیث نمبر: 12116
وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ، أنبأ أَحْمَدُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا خَالِدٌ، ثنا مُطَرِّفٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فِي رَجُلٍ سَيَّبَ دَابَّتَهُ فَأَخَذَهَا رَجُلٌ فَأَصْلَحَهَا، قَالَ: قَالَ الشَّعْبِيُّ:" هَذَا قَدْ قُضِيَ فِيهِ إِنْ كَانَ سَيَّبَهَا فِي كَلَأٍ وَمَاءٍ وَأَمْنٍ فَصَاحِبُهَا أَحَقُّ بِهَا، وَإِنْ كَانَ سَيَّبَهَا فِي مَفَازَةٍ وَمَخَافَةٍ فَالَّذِي أَخَذَهَا أَحَقُّ بِهَا".
امام شعبی رحمہ اللہ سے اس آدمی کے بارے میں منقول ہے جو اپنے جانور کو چھوڑ دے، پھر اسے کوئی دوسرا آدمی پکڑ لے اور اسے درست کر دے، شعبی رحمہ اللہ نے کہا: ”اس میں فیصلہ ہو چکا ہے کہ اگر اس نے اسے گھاس، پانی اور امن والی جگہ میں چھوڑا تھا تو اس کا اصل مالک اس کا زیادہ حق دار ہے اور اگر اس نے اسے بیابان اور خوف والی جگہ میں چھوڑا تھا تو اسے پکڑنے والا اس کا زیادہ حق دار ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللقطة/حدیث: 12116]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 12116 in Urdu