السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2652. جماع أبواب الأنفال -- باب: السلب للقاتل
باب: انفال (زائد عطیات اور مالِ غنیمت) کے تمام ابواب کا مجموعہ -- باب: مقتول کا سامان قاتل کو ملنے کا بیان
حدیث نمبر: 12778
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، وَأَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِسِيُّ، ثنا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا أَبُو خَيْثَمَةَ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ، أَنَّ عَقِيلَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَتَلَ رَجُلًا يَوْمَ مُؤْتَةَ فَأَصَابَ عَلَيْهِ خَاتَمًا فِيهِ فَصٌّ أَحْمَرُ فِيهِ تِمْثَالٌ، فَأَتَى بِهِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذَهُ وَنَظَرَ إِلَيْهِ فَقَالَ:" لَوْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ تِمْثَالٌ"، قَالَ: ثُمَّ نَفَّلَهُ إِيَّاهُ قَالَ: فَهُوَ عِنْدَنَا. هَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّ الْحَدِيثَ لَهُ أَصْلٌ، وَجَابِرٌ الَّذِي رَوَى عَنْهُ أَبُو خَيْثَمَةَ هُوَ الْحَنَفِيُّ، وَالَّذِي رَوَى عَنْهُ ابْنُ عَقِيلٍ هُوَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَرَوَاهُ أَبُو حَمْزَةَ عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ فَذَكَرَهُ. رَوَاهُ إِسْحَاقُ الْحَنْظَلِيُّ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ. قَالَ الشَّيْخُ: وَاخْتَلَفُوا فِي قَاتِلِ مَرْحَبٍ. مِنْهُمْ مَنْ قَالَ: قَتَلَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ: قَتَلَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ الْأَنْصَارِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
جابر (حنفی) کہتے ہیں: مجھے بنی ہاشم کے ایک آدمی نے بیان کیا کہ عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے موتہ میں ایک آدمی کو قتل کیا، انہیں اس کی انگوٹھی ملی جس میں سرخ رنگ کا نگینہ لگا ہوا تھا، اس میں صورت بنی ہوئی تھی، وہ اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑا اور دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کاش! اس میں صورت نہ ہوتی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (عقیل) دے دی۔ اس نے کہا: وہ (انگوٹھی) ہمارے پاس ہے۔
یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اس حدیث کی اصل ہے، اور جس جابر سے ابوخیثمہ نے روایت کی ہے وہ حنفی ہیں اور جس سے ابن عقیل نے روایت کی ہے وہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما ہیں۔
شیخ فرماتے ہیں: مرحب کے قتل میں انہوں نے اختلاف کیا ہے، بعض نے کہا: علی رضی اللہ عنہ نے قتل کیا اور بعض نے کہا: محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے قتل کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 12778]
یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اس حدیث کی اصل ہے، اور جس جابر سے ابوخیثمہ نے روایت کی ہے وہ حنفی ہیں اور جس سے ابن عقیل نے روایت کی ہے وہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما ہیں۔
شیخ فرماتے ہیں: مرحب کے قتل میں انہوں نے اختلاف کیا ہے، بعض نے کہا: علی رضی اللہ عنہ نے قتل کیا اور بعض نے کہا: محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے قتل کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 12778]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 12778 in Urdu