السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2697. -- باب: من كره الإفراض عند تغير السلاطين، وصرفه عن المستحقين
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے حکمرانوں کے بدلنے پر وظائف مقرر کرنے اور انہیں مستحقین کے علاوہ دوسروں پر خرچ کرنے کو ناپسند کیا
حدیث نمبر: 13042
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ، أنا مُحَمَّدٌ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا سُلَيْمُ بْنُ مُطَيْرٍ مِنْ أَهْلِ وَادِي الْقُرَى، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حِجَّةِ الْوَدَاعِ أَمَرَ النَّاسَ وَنَهَاهُمْ ثُمَّ قَالَ:" اللهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ؟" قَالُوا: اللهُمَّ نَعَمْ، ثُمَّ قَالَ:" إِذَا تَجَاحَفَتْ قُرَيْشٌ عَلَى الْمُلْكِ فِيمَا بَيْنَهَا، وَعَادَ الْعَطَاءُ رِشَاءً، فَدَعُوهُ" فَقِيلَ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: هَذَا ذُو الزَّوَائِدِ صَاحِبُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سلیم بن حطیر وادیِ قریٰ میں رہنے والے اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے ایک شخص سے سنا جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نیکی کا حکم دیا اور برائی سے منع کیا پھر فرمایا: ”اے اللہ! میں نے تیرا پیغام پہنچا دیا“، لوگوں نے کہا: ہاں پہنچا دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب قریش کے لوگ آپس میں حکومت کی خاطر لڑیں اور عطا رشوت ہو جائے تو اسے چھوڑ دو۔“ لوگوں نے کہا: یہ کون شخص ہے؟ معلوم ہوا، وہ ذوالذوائد رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 13042]
تخریج الحدیث: «ضعيف جداً»
الحكم على الحديث: ضعيف جداً
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13042 in Urdu