السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
286. -- باب: ما ورد في المسح على النعلين
-- باب: جوتوں پر مسح کرنے کے بارے میں وارد احادیث کا بیان
حدیث نمبر: 1358
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْخَلِيلِ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْقَزَّازُ، ثنا أَبُو عُمَيْرٍ، ثنا رَوَّادٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ:" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً وَمَسَحَ عَلَى نَعْلَيْهِ". هَكَذَا رَوَاهُ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ وَهُوَ يَنْفَرِدُ عَنِ الثَّوْرِيِّ بِمَنَاكِيرَ هَذَا أَحَدُهَا وَالثِّقَاتُ رَوَوْهُ عَنِ الثَّوْرِيِّ دُونَ هَذِهِ اللَّفْظَةِ، وَرُوِيَ عَنْ زَيْدِ بْنِ الْحُبَابِ عَنِ الثَّوْرِيِّ هَكَذَا وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک مرتبہ وضو کیا اور جوتیوں پر مسح کیا۔
روّاد بن جراح نے اسی طرح روایت کیا ہے، اور وہ ثوری سے منکر روایات بیان کرنے میں منفرد ہے، یہ ان میں سے ایک ہے، جبکہ ثقہ راویوں نے اسے ثوری سے اس لفظ کے بغیر روایت کیا ہے۔ زید بن حباب کے واسطے سے ثوری سے بھی اسی طرح مروی ہے اور وہ محفوظ نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1358]

تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أخرجه عبد الرزاق 783»
الحكم على الحديث: صحيح لغيرهٖ
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 1358 in Urdu