السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2907. -- باب: ما جاء في نكاح إماء المسلمين
-- باب: مسلمانوں کی لونڈیوں سے نکاح کے متعلق وارد ہونے والی روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 13996
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ: سَأَلَ عَطَاءٌ، أَبَا الشَّعْثَاءِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ نِكَاحِ الْأَمَةِ مَا تَقُولُ فِيهِ أَجَائِزٌ هُوَ؟ فَقَالَ:" لَا يَصْلُحُ الْيَوْمَ نِكَاحُ الْإِمَاءِ".
عمرو بن دینار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عطاء رحمہ اللہ نے ابو شعثاء رحمہ اللہ سے لونڈی سے نکاح کے بارے میں سوال کیا اور میں سن رہا تھا کہ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟ کہنے لگے: آج کے زمانے میں لونڈیوں سے نکاح جائز نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13996]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الشافعي في الام 4/ 301»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13996 in Urdu