السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2934. -- باب: نكاح المحرم
-- باب: محرم (احرام باندھنے والے) کے نکاح کا بیان۔
حدیث نمبر: 14211
وَأَمَّا الْحَدِيثُ الَّذِي أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ⦗٣٤٦⦘ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَزَوَّجَ وَهُوَ مُحْرِمٌ" فَهَكَذَا رَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ أَبِي عَاصِمٍ، وَإِنَّمَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ مُرْسَلًا، وَذِكْرُ عَائِشَةَ فِيهِ وَهْمٌ، قَالَ أَبُو عِيسَى التِّرْمِذِيُّ: سَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيَّ رَحِمَهُ اللهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ: يَرْوُونَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ مُرْسَلًا،.
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالتِ احرام میں نکاح فرمایا۔
ایک جماعت نے اسے ابو عاصم سے اسی طرح روایت کیا ہے، حالانکہ یہ ابن ابی ملیکہ سے مرسل ہی مروی ہے اور اس میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ذکر وہم ہے۔ ابو عیسیٰ ترمذی کہتے ہیں: میں نے محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: لوگ یہ حدیث ابن ابی ملیکہ سے مرسل روایت کرتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14211]

تخریج الحدیث: «منكر»
الحكم على الحديث: منكر
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14211 in Urdu