السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2951. -- باب: ما يستحب من القصد في الصداق
-- باب: مہر میں میانہ روی اختیار کرنے کے مستحب ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 14350
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَجُلٍ، قَدْ سَمَّاهُ سَمِعَ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِالْكُوفَةِ يَقُولُ: أَرَدْتُ أَنْ أَخْطُبَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَتَهُ وَذَكَرْتُ أَنَّهُ لَا شَيْءَ لِي ثُمَّ ذَكَرْتُ عَائِدَتَهُ وَصِلَتَهُ فَخَطَبْتُهَا فَقَالَ:" أَيْنَ دِرْعُكَ الْحُطَمِيَّةُ الَّتِي أَعْطَيْتُكَهَا فِي يَوْمِ كَذَا وَكَذَا؟" قَالَ: هِيَ عِنْدِي قَالَ:" فَأَعْطِهَا إِيَّاهَا".
ابن ابی نجیح اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں، انہوں نے ایک شخص کا نام لیا، جس نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کوفہ میں سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ میرا ارادہ تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی بیٹی کے نکاح کا پیغام دوں، لیکن مجھے یاد آیا کہ میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے، لیکن پھر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہربانی اور حسنِ سلوک یاد آیا تو میں نے پیغامِ نکاح دے دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”میں نے تجھے حطمیہ درع فلاں دن دی تھی وہ کہاں ہے؟“ کہتے ہیں: یہ میرے پاس ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس کو دے دو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14350]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14350 in Urdu