السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2969. -- باب: من قال من أغلق بابا أو أرخى سترا فقد وجب الصداق وما روي في معناه
-- باب: اس شخص کا قول جس نے کہا کہ ”جس نے دروازہ بند کر لیا یا پردہ گرا دیا تو مہر واجب ہو گیا“ اور اس معنی میں وارد ہونے والی دیگر روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 14489
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ السَّرَّاجُ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ جَمِيلِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ كَعْبٌ: تَزَوَّجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي غِفَارٍ فَأُهْدِيَتْ إِلَيْهِ فَرَأَى بِكَشْحِهَا ⦗٤١٩⦘ وَضَحًا مِنْ بَيَاضٍ قَالَ:" ضُمِّي إِلَيْكِ ثِيَابَكِ وَالْحَقِي بِأَهْلِكِ وَأَلْحَقَ لَهَا مَهْرَهَا".
زید بن کعب فرماتے ہیں کہ کعب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو غفار کی ایک عورت سے شادی کی۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجی گئی (تحفہ میں دی گئی تھی)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پہلو میں سفیدی کے داغ دیکھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے کپڑے پہنو اور اپنے گھر والوں کے پاس چلی جاؤ۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا حق مہر ادا کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14489]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14489 in Urdu