السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3070. -- باب: الاختيار للزوج أن لا يطلق إلا واحدة
-- باب: شوہر کے لیے اس بات کو پسند کرنے کا بیان کہ وہ صرف ایک ہی طلاق دے۔
حدیث نمبر: 14936
وَقَدْ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ رَحِمَهُ اللهُ أنا أَبُو حَامِدٍ الشَّرْقِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ أَنَّهَا قَالَتْ: طَلَّقَنِي زَوْجِي ثَلَاثًا فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فَلَمْ يَجْعَلْ لَهَا سُكْنَى وَلَا نَفَقَةً، وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ عِنْدَ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ" وَفِي رِوَايَةِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ زَوْجِي طَلَّقَنِي ثَلَاثًا فَأَخَافُ أَنْ يَقْتَحِمَ فَأَمَرَهَا فَتَحَوَّلَتْ.
شعبی رحمہ اللہ سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ میرے خاوند نے مجھے تین طلاقیں دے دیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس معاملہ لایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے رہائش اور خرچہ مقرر نہیں کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ وہ سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کے ہاں عدت گزارے۔ عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے خاوند نے مجھے تین طلاقیں دے دی ہیں، میں ڈرتی ہوں کہ کوئی مجھ پر (گھر میں) گھس آئے گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو حکم دیا، وہ وہاں سے چلی گئی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14936]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1480»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14936 in Urdu