السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3095. -- باب: ما جاء في توريث المبتوتة في مرض الموت
-- باب: مرض الموت میں طلاقِ بائن پانے والی عورت کی وراثت کے متعلق وارد ہونے والی روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 15131
يَعْنِي مَا أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْأَرْدَسْتَانِيُّ، أنا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِيُّ، نا سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ، نا سُفْيَانُ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ فِي الَّذِي طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهُوَ مَرِيضٌ قَالَ:" تَرِثُهُ فِي الْعِدَّةِ وَلَا يَرِثُهَا" وَهَذَا مُنْقَطِعٌ وَلَمْ يَسْمَعْهُ مُغِيرَةُ مِنْ إِبْرَاهِيمَ إِنَّمَا قَالَ: ذَكَرَ عُبَيْدَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُمَرَ، وَعُبَيْدَةُ الضَّبِّيُّ ضَعِيفٌ وَلَمْ يَرْفَعْهُ عُبَيْدَةُ إِلَى عُمَرَ فِي رِوَايَةِ يَحْيَى الْقَطَّانِ عَنْهُ إِنَّمَا ذَكَرَهُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَالشَّعْبِيِّ عَنْ شُرَيْحٍ لَيْسَ فِيهِ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ⦗٥٩٦⦘.
ابراہیم، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے بارے میں نقل فرماتے ہیں جس نے حالتِ مرض میں اپنی بیوی کو طلاق دی کہ عورت عدت میں مرد کی وارث ہو گی لیکن مرد عورت کا وارث نہ ہو گا۔
یہ روایت منقطع ہے، مغیرہ نے اسے ابراہیم سے نہیں سنا، بلکہ انہوں نے کہا: عبیدہ نے ابراہیم سے، انہوں نے عمر رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا، اور عبیدہ ضبی ضعیف ہے، اور یحییٰ قطان کی عبیدہ سے روایت میں عبیدہ نے اسے عمر تک نہیں پہنچایا، بلکہ اسے ابراہیم سے، اور شعبی سے، وہ شریح سے ذکر کیا ہے، اس میں عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 15131]

تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 15131 in Urdu