السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
310. -- باب: ما روي في كفارة من أتى امرأته حائضا
-- باب: اس شخص کے کفارے کے بارے میں مروی احادیث کا بیان جس نے اپنی بیوی سے حالتِ حیض میں صحبت کی
حدیث نمبر: 1519
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ثنا شَرِيكٌ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا وَقَعَ الرَّجُلُ بِأَهْلِهِ وَهِيَ حَائِضٌ فَلْيَتَصَدَّقْ بِنِصْفِ دِينَارٍ" قَالَ الشَّيْخُ: رَوَاهُ شَرِيكٌ مَرَّةً فَشَكَّ فِي رَفْعِهِ وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ وَخُصَيْفٍ فَأَرْسَلَهُ.
(الف) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص حیض کی حالت میں اپنی بیوی پر واقع ہوجائے تو وہ نصف دینار صدقہ کرے۔“
(ب) شیخ کہتے ہیں کہ شریک نے اس کو روایت کیا ہے اور اس کے مرفوع ہونے میں شک کیا ہے۔ امام ثوری نے علی بن بذیمہ اور خصیف سے مرسلاً نقل کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحيض/حدیث: 1519]
(ب) شیخ کہتے ہیں کہ شریک نے اس کو روایت کیا ہے اور اس کے مرفوع ہونے میں شک کیا ہے۔ امام ثوری نے علی بن بذیمہ اور خصیف سے مرسلاً نقل کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحيض/حدیث: 1519]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أخرجه ابو داؤد 1266»
الحكم على الحديث: صحيح لغيرهٖ
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 1519 in Urdu