السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3162. -- باب: عدة الحامل من الوفاة
-- باب: حاملہ بیوہ کی عدت کا بیان۔
حدیث نمبر: 15469
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، أنا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ، نا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، نا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ كَتَبَ إِلَيْهِ يَذْكُرُ أَنَّ عُبَيْدَ اللهِ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَتَبَ إِلَى ابْنِ الْأَرْقَمِ: سَلْ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْتَاهَا حِينَ تُوُفِّيَ زَوْجُهَا؟ قَالَتْ:" أَفْتَانِي إِذَا وَضَعْتُ أَنْ أَنْكِحَ"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ.
یزید بن ابی حبیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابن شہاب رحمہ اللہ نے ان کی طرف لکھا کہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ رحمہ اللہ نے ان کو اپنے والد سے خبر دی، انہوں نے ابن ارقم رضی اللہ عنہ کی طرف لکھا کہ تو سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا سے سوال کر کہ کیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو فتویٰ دیا جب ان کا خاوند فوت ہوا؟ وہ فرماتی ہیں: ”مجھے فتویٰ دیا کہ جب میں وضع حمل سے فارغ ہو جاؤں تو نکاح کر لوں۔“
اس کو امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں یحییٰ بن بکیر سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15469]
اس کو امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں یحییٰ بن بکیر سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15469]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 15469 in Urdu