السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3166. -- باب: سكنى المتوفى عنها زوجها
-- باب: بیوہ عورت کی رہائش کے احکامات کا بیان۔
حدیث نمبر: 15502
أَخْبَرَنَا بِحَدِيثِ حَمَّادٍ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ، نا أَبُو حَاتِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ، أنا أَبُو النُّعْمَانِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، نا سَعْدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، حَدَّثَتْنِي زَيْنَبُ بِنْتُ كَعْبٍ، عَنْ فُرَيْعَةَ بِنْتِ مَالِكٍ أَنَّ زَوْجَهَا خَرَجَ فِي طَلَبِ أَعْلَاجٍ لَهُ فَقُتِلَ بِطَرَفِ الْقَدُومِ - قَالَ حَمَّادٌ: وَهُوَ مَوْضِعُ مَاءٍ - قَالَتْ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ لَهُ ذَلِكَ مِنْ حَالِي وَذَكَرْتُ النُّقْلَةَ إِلَى إِخْوَتِي، قَالَتْ: فَرَخَّصَ لِي، فَلَمَّا جَاوَزْتُ نَادَانِي فَقَالَ:" امْكُثِي فِي بَيْتِكِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ".
سیدہ فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے شوہر اپنے چند غلاموں کی تلاش میں نکلے تو انہیں «طَرَفِ الْقَدُومِ» ”طرف القدوم“ کے مقام پر قتل کر دیا گیا، حماد نے کہا کہ وہ پانی کی ایک جگہ ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور میں نے آپ سے اپنی اس حالت کا ذکر کیا اور اپنے بھائیوں کی طرف منتقل ہونے کا تذکرہ کیا، وہ کہتی ہیں: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت دے دی، پھر جب میں (وہاں سے) آگے بڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پکارا اور فرمایا: «امْکُثِی فِی بَیْتِکِ حَتَّی یَبْلُغَ الْکِتَابُ أَجَلَہُ» ”تم اپنے گھر ہی میں ٹھہری رہو یہاں تک کہ لکھی ہوئی مدت (عدت) اپنے وقت کو پہنچ جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15502]
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 15502 in Urdu