🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3252. -- باب: ما جاء في قتل الإمام وجرحه
-- باب: امام (حکمران) کو قتل کرنے یا اسے زخمی کرنے کے متعلق وارد شدہ احکامات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16019
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، وَغَيْرِهِ أَخْبَرُوهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا مُتَخَلِّقًا فَطَعَنَهُ بِقَدَحٍ كَانَ فِي يَدِهِ ثُمَّ قَالَ:" أَلَمْ أَنْهَكُمْ عَنْ مِثْلِ هَذَا؟" فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ اللهَ قَدْ بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، وَإِنَّكَ قَدْ عَقَرْتَنِي فَأَلْقَى إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقَدَحَ فَقَالَ لَهُ:" اسْتَقِدْ"، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّكَ طَعَنْتَنِي وَلَيْسَ عَلَيَّ ثَوْبٌ، وَعَلَيْكَ قَمِيصٌ، فَكَشَفَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَطْنِهِ، فَأَكَبَّ عَلَيْهِ الرَّجُلُ فَقَبَّلَهُ هَذَا مُنْقَطِعٌ، وَقَدْ رُوِيَ مَوْصُولًا.
ابو النضر اور ان کے دوسرے اصحاب رحمہم اللہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جس نے زعفران کی خوشبو لگائی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک لکڑی سے مارا اور فرمایا: ”کیا میں نے تمہیں اس سے منع نہیں کیا تھا؟“ وہ شخص کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے اور آپ نے مجھے زخم پہنچایا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ لکڑی اسے دی اور فرمایا: ”قصاص لے لو۔“ وہ شخص کہنے لگا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مجھے مارا تھا مجھ پر کپڑا نہیں تھا اور آپ پر قمیص ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ سے اپنا کپڑا ہٹا لیا تو وہ شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے چمٹ گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بوسہ لیا۔
یہ روایت منقطع ہے، اور یہ موصولاً بھی روایت کی گئی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 16019]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 16019 in Urdu