🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3510. -- باب: السلطان يكره على الاختتان أو الصبي وسيد المملوك يأمران به، وما ورد في الختان
-- باب: حکمران کا ختنہ کرنے پر مجبور کرنا، یا نابالغ بچے (کا ولی) اور غلام کا آقا اس (ختنہ) کا حکم دیں، اور ختنے کے متعلق وارد شدہ دیگر روایات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17571
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرِ بْنِ الْقَاسِمِ الْخَوَّاصُ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اخْتَتَنَ إِبْرَاهِيمُ النَّبِيُّ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِينَ سَنَةً بِالْقَدُومِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ بْنِ سَعِيدٍ وَقَدْ قَالَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: {ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا} [النحل: ١٢٣] وَرُوِّينَا فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: {وَإِذِ ابْتَلَى إِبْرَاهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِمَاتٍ فَأَتَمَّهُنَّ} [البقرة: ١٢٤] ، قَالَ: ابْتَلَاهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِالطَّهَارَةِ: خَمْسٌ فِي الرَّأْسِ، وَخَمْسٌ فِي الْجَسَدِ، فِي الرَّأْسِ: قَصُّ الشَّارِبِ، وَالْمَضْمَضَةُ، وَالِاسْتِنْشَاقُ، وَالسِّوَاكُ، وَفَرْقُ الرَّأْسِ، وَفِي الْجَسَدِ: تَقْلِيمُ الْأَظْفَارِ، وَحَلْقُ الْعَانَةِ، وَالْخِتَانُ، وَنَتْفُ الْإِبْطِ، وَغَسْلُ مَكَانِ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ بِالْمَاءِ" قَالَ أَصْحَابُنَا: وَالِابْتِلَاءُ إِنَّمَا يَقَعُ فِي الْغَالِبِ بِمَا يَكُونُ وَاجِبًا.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابراہیم (علیہ السلام) نے 80 سال کی عمر میں کلہاڑے کے ساتھ ختنہ کیا“ اسے امام بخاری اور امام مسلم نے صحیح میں قتیبہ بن سعید سے روایت کیا ہے، اور اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا﴾ [سورة النحل: 123] ”ہم نے تیری طرف وحی کی کہ ملتِ ابراہیمی کی پیروی کرو جو یکتا ہے“ اور کتاب الطہارہ میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ہم یہ روایت نقل کر آئے ہیں کہ: ﴿وَإِذِ ابْتَلَى إِبْرَاهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِمَاتٍ فَأَتَمَّهُنَّ﴾ [سورة البقرة: 124] ”اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کو چند کلمات کے ساتھ آزمایا تو انھوں نے وہ پورے کیے“ تو طہارت کے بارے میں جو آزمایا ان میں پانچ سر میں اور پانچ جسم میں ہیں: سر والی پانچ اشیاء یہ ہیں: مونچھوں کو کاٹنا، کلی کرنا، ناک میں پانی چڑھانا، مسواک کرنا اور بالوں کے درمیان سے مانگ نکالنا اور جسم کی پانچ اشیاء یہ ہیں: ناخن کاٹنا، زیرِ ناف بال مونڈنا، ختنہ کرنا اور بغلوں کے بال اکھاڑنا اور قبل و دبر کو پانی سے دھونا۔ ہمارے اصحاب کہتے ہیں کہ «ابتلاء» (آزمائش) عام طور پر انہی چیزوں کے ساتھ ہوتی ہے جو واجب ہوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17571]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 17571 in Urdu