السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3628. -- باب: ما أحرزه المشركون على المسلمين
-- باب: مشرکین جو مال مسلمانوں سے چھین کر محفوظ کر لیں اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 18247
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا" أَنَّ غُلَامًا لَهُ لَحِقَ بِالْعَدُوِّ عَلَى فَرَسٍ لَهُ، فَظَهَرَ عَلَيْهَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَرَدَّهُمَا عَلَيْهِ". كَذَا قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَقَدْ بَيَّنَ عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ مَا كَانَ مِنْهُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا كَانَ بَعْدَهُ.
نافع سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ان کا غلام دشمنوں سے ان کے گھوڑے سمیت جا ملا تو سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے دونوں کو قبضے میں لے لیا اور انہیں واپس کر دیا۔
ابو معاویہ نے اسی طرح بیان کیا ہے، جبکہ عبداللہ بن نمیر نے عبید اللہ سے واضح بیان کیا ہے کہ کون سا واقعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہوا اور کون سا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہوا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18247]

تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18247 in Urdu