السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3656. -- باب: الأرض إذا أخذت عنوة فوقفت للمسلمين بطيب أنفس الغانمين لم يجز بيعها إذا أسلم من هي في يده لم يسقط خراجها
-- باب: وہ زمین جو طاقت کے زور پر فتح کی جائے پھر غازیوں کی خوش دلی سے اسے مسلمانوں کے لیے وقف کر دیا جائے تو اس کی فروخت جائز نہیں، اور اگر وہ شخص جس کے قبضے میں وہ زمین ہے مسلمان ہو جائے تو اس کا خراج ساقط نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 18414
قَالَ: وَحَدَّثَنَا يَحْيَى، ثنا شَرِيكٌ، وَقَيْسٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: أَسْلَمَ الرَّقِيلُ فَأَعْطَاهُ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَرْضَهُ بِخَرَاجِهَا وَفَرَضَ لَهُ أَلْفَيْنِ.
حضرت جابر، عامر سے نقل فرماتے ہیں کہ رقیل نے اسلام قبول کر لیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو خراج والی زمین عطا کر دی اور ان کے لیے دو ہزار وظیفہ مقرر کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18414]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18414 in Urdu