السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3871. -- باب: ما جاء في الضب
-- باب: سانڈے (ضب) کے متعلق کیا مروی ہے۔
حدیث نمبر: 19429
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: أنبأ حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُنِيبٍ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَدِدْتُ أَنَّ عِنْدَنَا خُبْزَةً بَيْضَاءَ مِنْ بُرٍّ سَمْرَاءَ مُلَيَّقَةً بِسَمْنٍ وَلَبَنٍ". فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَاتَّخَذَهُ فَجَاءَ بِهِ، فَسَأَلَهُ فِي أِيِّ شَيْءٍ كَانَ هَذَا؟ قَالَ: كَانَ فِي عُكَّةِ ضَبٍّ. فَقَالَ:" ارْفَعْهُ". أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ فِي السُّنَنِ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ.
نافع سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں پسند کرتا ہوں کہ میرے پاس گندم کی سفید روٹی گھی اور دودھ سے تر موجود ہو۔“ تو لوگوں میں سے ایک شخص نے لا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ پیش کر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ گھی کہاں رکھا گیا تھا؟“ تو اس نے کہا: گوہ کے بنے ہوئے چمڑے کی تھیلی میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو لے جاؤ۔“
امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اسے سنن میں نقل کیا اور فرمایا: یہ حدیث منکر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19429]
امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اسے سنن میں نقل کیا اور فرمایا: یہ حدیث منکر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19429]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 19429 in Urdu