🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3921. -- باب: ما جاء في المسابقة بالعدو
-- باب: دوڑ کا مقابلہ کروانے کے متعلق کیا مروی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19758
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْفَزَارِيِّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا كَانَتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ وَهِيَ جَارِيَةٌ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" تَقَدَّمُوا" فَتَقَدَّمُوا، ثُمَّ قَالَ:" تَعَالِ أُسَابِقْكِ"، فَسَابَقْتُهُ، فَسَبَقْتُهُ عَلَى رِجْلِيَّ"، فَلَمَّا كَانَ بَعْدُ، خَرَجْتُ أَيْضًا مَعَهُ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" تَقَدَّمُوا"، ثُمَّ قَالَ:" تَعَالِ أُسَابِقْكِ"، وَنَسِيتُ الَّذِي كَانَ، وَقَدْ حَمَلْتُ اللَّحْمَ"، فَقُلْتُ: وَكَيْفَ أُسَابِقُكَ يَا رَسُولَ اللهِ، وَأَنَا عَلَى هَذِهِ الْحَالِ؟ فَقَالَ:" لَتَفْعَلِنَّ" فَسَابَقْتُهُ، فَسَبَقَنِي"، فَقَالَ:" هَذِهِ بِتِلْكَ السَّبْقَةِ".
ابوسلمہ بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کو خبر دی کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھیں اور چھوٹی عمر تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”آگے چلو، آگے چلو۔“ پھر فرمایا: ”آؤ دوڑ میں مقابلہ کریں“ تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دوڑ میں سبقت لے گئی، یعنی جیت گئی۔ اس کے بعد پھر ایک مرتبہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”آگے چلو۔“ پھر فرمایا: ”آؤ میں تیرے ساتھ دوڑ لگانا چاہتا ہوں۔“ لیکن میں پہلی والی دوڑ بھول چکی تھی اور میرا جسم بھاری ہو چکا تھا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس حالت میں دوڑ میں مقابلہ بازی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ضرور ایسا کرو گی۔“ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دوڑ میں مقابلہ بازی کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیت گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس دوڑ کے مقابلے میں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السبق والرمي/حدیث: 19758]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 19758 in Urdu