السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4017. -- باب: مشاورة الوالي والقاضي في الأمر
-- باب: حاکم اور قاضی کا معاملات میں مشورہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 20301
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ زِيَادٍ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ فِي قِصَّةِ الْحُدَيْبِيَةِ قَالَا: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَشِيرُوا عَلَيَّ، أَتَرَوْنَ أَنْ نَمِيلَ إِلَى ذَرَارِيِّ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ أَعَانُوهُمْ فَنُصِيبَهُمْ، أَمْ تَرَوْنَ أَنْ نَؤُمَّ الْبَيْتَ، فَمَنْ صَدَّنَا عَنْهُ قَاتَلْنَاهُ؟" قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، إِنَّمَا جِئْنَا مُعْتَمِرِينَ، وَلَمْ نَجِئْ لِقِتَالِ أَحَدٍ، وَلَكِنْ مَنْ حَالَ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْبَيْتِ قَاتَلْنَاهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَرُوحُوا إِذًا"، قَالَ الزُّهْرِيُّ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ:" مَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَكْثَرَ مُشَاوَرَةً لِأَصْحَابِهِ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
عروہ بن زبیر، سیدنا مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم رضی اللہ عنہما سے حدیبیہ کا قصہ نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مشورہ دو، کیا تمہارا خیال ہے کہ ہم ان لوگوں کی اولاد کی طرف مائل ہوں جنہوں نے ان کی اعانت کی ہے اور انہیں جا پکڑیں؟ یا تمہارا خیال ہے کہ ہم بیت اللہ کا قصد کریں؟ جس نے ہمیں اس سے روکا ہم اس سے لڑائی کریں گے۔“ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم جانتے ہیں، ہم تو عمرہ کی غرض سے آئے ہیں، قتال کے لیے نہیں آئے، لیکن جو ہمارے اور بیت اللہ کے درمیان حائل ہوا ہم ان سے لڑائی کریں گے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تم چلو۔“
(ب) زہری حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ اپنے صحابہ سے مشورہ کیا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20301]
(ب) زہری حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ اپنے صحابہ سے مشورہ کیا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20301]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1695، 1811»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 20301 in Urdu