🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
418. -- باب: تأخير الظهر في شدة الحر
-- باب: شدید گرمی میں ظہر کی نماز مؤخر کرنے (تاخیر سے پڑھنے) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2060
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ثنا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي أَبُو الْحَسَنِ قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ وَهْبٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَرَادَ الْمُؤَذِّنُ أَنْ يُؤَذِّنَ الظُّهْرَ فَقَالَ:" أَبْرِدْ" ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُؤَذِّنَ فَقَالَ:" أَبْرِدْ" مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا حَتَّى رَأَيْنَا فَيْءَ التُّلُولِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ" قَالَ أَبُو دَاوُدَ هُوَ مُهَاجِرٌ أَبُو الْحَسَنِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، وَكَذَا قَالَ جَمَاعَةٌ عَنْ شُعْبَةَ" فَأَرَادَ الْمُؤَذِّنُ أَنْ يُؤَذِّنَ".
(ا) حضرت ابوالحسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے زید بن وہب رحمہ اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا: ایک مرتبہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، مؤذن نے ظہر کی اذان کہنا چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤذن سے فرمایا: «أَبْرِدْ» یعنی ”ابھی ٹھہر جاؤ، مؤخر کرو۔“ (کچھ دیر بعد) مؤذن نے پھر اذان دینے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھہر جاؤ۔“ دو مرتبہ یا تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا حتیٰ کہ ہم نے چھوٹے چھوٹے ٹیلوں کے سائے دیکھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گرمی کی شدت جہنم کے سانس کی وجہ سے ہوتی ہے، جب سخت گرمی ہو تو نماز کو ٹھنڈا کر کے پڑھا کرو۔“
(ب) حضرت شعبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مؤذن نے اذان کا ارادہ کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2060]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 514»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2060 in Urdu