السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
426. -- باب: من قال بتعجيل العشاء
-- باب: جس نے عشاء کی نماز جلدی ادا کرنے کا قول کیا، اس کا بیان
حدیث نمبر: 2112
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْمُنَادِي ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الطَّابَرَانِيُّ بِهَا، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّائِغُ ثنا رَوْحٌ ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ثنا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ:" أَخَّرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ تِسْعَ لَيَالٍ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللهِ لَوْ أَنَّكَ عَجَّلْتَ هَذِهِ الصَّلَاةَ لَكَانَ أَمْكَنَ لِقَائِمِنَا" وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ الْمُنَادِي: لَكَانَ أَمْثَلَ لِقِيَامِنَا مِنَ اللَّيْلِ فَعَجَّلَ بَعْدَ ذَلِكَ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
(ا) سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نو راتوں تک عشاء کی نماز کو تہائی رات تک مؤخر کیا۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ اس نماز کو جلدی پڑھا دیا کریں تو ہم زیادہ دیر قیام کر سکتے ہیں۔
(ب) ابن منادی کی روایت میں «أَمْكَنُ لِقِيَامِنَا» کی جگہ «أَمْثَلُ لِقِيَامِنَا» کے الفاظ ہیں ”کہ رات کا قیام ہمارے لیے زیادہ آسان ہوتا“۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جلدی نماز پڑھاتے تھے۔
اس روایت کو بیان کرنے میں علی بن زید بن جدعان منفرد ہیں اور وہ قوی نہیں ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2112]

تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه احمد 5/ 42»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2112 in Urdu