السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4190. -- باب: : من يعتق بالملك.
-- باب: وہ شخص جو محض ملکیت میں آنے سے آزاد ہو جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 21419
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ اللَّخْمِيُّ، ثنا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو عُمَيْرِ بْنُ النَّحَّاسِ، ثنا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ مَلَكَ ذَا رَحِمٍ مَحْرَمٍ فَهُوَ عَتِيقٌ". قَالَ سُلَيْمَانُ: لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا ضَمْرَةُ. قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ:" الْمَحْفُوظُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ حَدِيثُ نَهْيٍ عَنْ بَيْعِ الْوَلَاءِ وَعَنْ هِبَتِهِ. وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو عُمَيْرٍ، عَنْ ضَمُرَةَ، عَنِ الثَّوْرِيِّ مَعَ الْحَدِيثِ الْأَوَّلِ". ⦗٤٩٠⦘.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «مَنْ مَلَکَ ذَا رَحِمٍ مَحْرَمٍ فَہُوَ عَتِیقٌ» ”جو شخص کسی ایسے رشتہ دار کا مالک بن جائے جس سے (نکاح) حرام ہو، تو وہ آزاد ہے“
سلیمان رحمہ اللہ نے کہا کہ سفیان رحمہ اللہ سے اس حدیث کو سوائے ضمرہ کے کسی اور نے روایت نہیں کیا، شیخ رحمہ اللہ نے فرمایا: اس سند کے ساتھ جو محفوظ حدیث ہے وہ «نَہٰی عَنْ بَیْعِ الْوَلَاءِ وَعَنْ ہِبَتِہِ» ”(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے) ولاء کو فروخت کرنے اور اسے ہبہ کرنے سے منع فرمایا“ کے متعلق ہے، اور یقیناً ابوعمیر نے اسے ضمرہ سے، انہوں نے ثوری سے پہلی حدیث کے ساتھ ہی روایت کیا ہے۔ [منکر] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العتق/حدیث: 21419]

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 21419 in Urdu