🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
436. -- باب: من قال: هي الصبح
-- باب: جس نے کہا: ”یہ صبح (فجر) کی نماز ہے“ اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2181
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو الْمُثَنَّى ثنا مُسَدَّدٌ ثنا يَحْيَى عَنْ إِسْمَاعِيلَ ثنا قَيْسٌ قَالَ: قَالَ لِي جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ نَظَرَ إِلَى الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ فَقَالَ:" أَمَا إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ هَذَا لَا تُضَامُونَ وَلَا تُضَاهُونَ فِي رَؤْيَتِهِ وَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا تُغْلَبُوا عَلَى صَلَاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا فَافْعَلُوا" ثُمَّ قَالَ:" {فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ}" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُسَدَّدٍ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُهٍ أُخَرَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ.
قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک دفعہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں موجود تھے، اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر چودھویں کے چاند پر پڑی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو! تم ضرور اپنے رب کو اس طرح دیکھو گے جس طرح تم اس چاند کو دیکھتے ہو۔ تم اس کو دیکھنے میں کوئی دقت محسوس نہیں کرتے۔“ یا فرمایا: ”شک نہیں کرتے ہو۔ اگر ہو سکے تو تم طلوعِ آفتاب سے پہلے (فجر) اور غروبِ آفتاب سے پہلے (عصر) والی نماز ضرور پڑھو (یعنی تمہیں کوئی چیز ان دو نمازوں سے غافل نہ کرے)۔ ان کو چھوڑ کر کسی کام میں پھنس نہ جاؤ۔“ پھر یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا﴾ [سورة طه: 130] اور سورج کے طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے اپنے رب کی حمد و ثنا بیان کر۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2181]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 529»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2181 in Urdu