السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
531. -- باب: الكشف عن الجبهة في السجود
-- باب: سجدے میں پیشانی کو کھلا رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: Q2657
قَدْ مَضَى حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ وَرِفَاعَةَ فِي السُّجُودِ عَلَى الْجَبْهَةِ، وَكَذَلِكَ حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فِي سُجُودِهِ فِي الطِّينِ عَلَى جَبْهَتِهِ.
پیشانی پر سجدہ کرنے کے حوالے سے سیدنا ابن عباس اور سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہم کی حدیث گزر چکی ہے۔
اور اسی طرح سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث بھی گزر چکی ہے جس میں ان کی پیشانی پر کیچڑ میں سجدہ کرنے کا ذکر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: Q2657]
اور اسی طرح سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث بھی گزر چکی ہے جس میں ان کی پیشانی پر کیچڑ میں سجدہ کرنے کا ذکر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: Q2657]
حدیث نمبر: 2657
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ هُوَ ابْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ قَالَ:" شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شِدَّةَ الرَّمْضَاءِ فِي جِبَاهِنَا وَأَكُفِّنَا فَلَمْ يُشْكِنَا".
سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سخت دھوپ کی شکایت کی کہ ہماری پیشانی اور ہتھیلیاں جلتی ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت تسلیم نہیں کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2657]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ وقد رواه مسلم من طريق آخر»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2657 in Urdu