السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
793. -- باب: من قال يتشهد بعد سجدتي السهو ثم يسلم
-- باب: اس قول کا بیان کہ سجدہ سہو کے بعد تشہد پڑھے پھر سلام پھیرے
حدیث نمبر: 3898
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الرَّبِيعُ، ثنا هُشَيْمٌ، أنبأ خَالِدٌ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، ثنا أَبُو الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ،" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ أَوِ الْعَصْرَ ثَلَاثَ رَكَعَاتٍ، فَقَالَ: لَهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ الْخِرْبَاقُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّمَا صَلَّيْتَ ثَلَاثَ رَكَعَاتٍ قَالَ:" أَكَذَلِكَ؟" قَالُوا: نَعَمْ قَالَ: فَقَامَ فَصَلَّى، ثُمَّ سَجَدَ، ثُمَّ تَشَهَّدَ وَسَلَّمَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ، ثُمَّ سَلَّمَ" هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ بِهَذَا اللَّفْظِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر یا عصر کی نماز تین رکعتیں پڑھائیں، ایک آدمی جسے سیدنا خرباق رضی اللہ عنہ کہا جاتا تھا، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے تو تین رکعتیں پڑھی ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا واقعی ایسا ہی ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر ایک رکعت پڑھائی، پھر سجدہ کیا، پھر تشہد پڑھی، سلام پھیرا اور سہو کے دو سجدے کیے، اس کے بعد سلام پھیرا۔
ان الفاظ کے ساتھ یہی روایت صحیح ہے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3898]
ان الفاظ کے ساتھ یہی روایت صحیح ہے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3898]
تخریج الحدیث: «شاذ»
الحكم على الحديث: شاذ
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 3898 in Urdu